لکھنو 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن میگ سے سے ایوارڈ یافتہ سندیپ پانڈے کو اتوار کو پولیس نے ان کے گھر پر ہی نظر بند کردیا ہے کیونکہ انہوں نے دستور کے دفعہ 370 کو منسوخ کئے جانے کے خلاف ھدرنے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کشمیر میں پابندیوں کے خلاف بھی یہ احتجاج کرنا تھا ۔ اتوار کی شام جی پی او پارک پر ’’ اسٹانڈ اپ فار کشمیر ‘‘ احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اچانک ہی پولیس چار گاڑیوں میں ان کے گھر پہونچی اور اور ان سے کہا کہ وہ دھرنا منظم نہیں کرسکتے کیونکہ شہر میں امتناعی احکام نافذ ہیں۔ امتناعی احکام کی برخواستگی کے بعد دھرنے کا وعدہ کیا گیا لیکن اس کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں گھر پر نظر بند کردیا گیا ۔
