کشمیر پر سلامتی کونسل میں غور آج بند دروازوں میں انوکھا اجلاس

   

Ferty9 Clinic

اقوام متحدہ ، 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو این سکیورٹی کونسل کشمیر پر انوکھی میٹنگ منعقد کرنے والی ہے جس کا پس منظر ہندوستان کا جموں و کشمیر کیلئے خصوصی موقف کی تنسیخ کردینا ہے، جس پر پاکستان کے ساتھ تنازعہ چھڑگیا ہے۔ سفارت کاروں نے جمعرات کو نیوز ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ یہ میٹنگ جمعہ کی صبح بند دروازوں میں منعقد ہوگی۔ پولینڈ جو سلامتی کونسل کی باری باری بدلنے والی صدارت رکھتا ہے، اس نے یہ معاملے کو صبح 10:00 بجے (1400 GMT) غوروخوض کیلئے ایجنڈے پر رکھا ہے۔ سلامتی کونسل کیلئے یہ نہایت انوکھی بات ہے کہ کشمیر پر بات چیت کی جائے گی۔ اس ہمالیائی خطہ کے بارے میں آخری بار مکمل سکیورٹی کونسل میٹنگ 1965ء میں منعقد ہوئی تھی۔