کشمیر پر شنکر آچاریہ اولیاء اور صوفیاء کرام کی نوازش رہی: منوج سنہا

   

سری نگر، 8 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کی سیاحت اور ترقی میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کا سہرا حالیہ برسوں میں امن اور بنیادی ڈھانچے کے سر باندھا جا سکتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے قدرتی حسن و جمال اور روحانی ورثہ نے طویل مدت سے تمام شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شنکراچاریہ سے لے کر شیخ العالم تک، اس وادی پر اولیاء اور صوفیاء کرام کی نوازش رہی ہے۔