سرینگر: بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج وبودھ گپتا نے سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر تنقید میں کہا کہ یہ لوگ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو ترنگے کو سلام کرتے ہیں لیکن اقتدار سے باہر ہوتے ہی دوسری زبان بولنے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی لوگ کشمیر میں تشدد اور سینکڑوں نوجوانوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔مہاراجہ کشمیر نے الحاق کو اس لئے منتخب کیا کیونکہ وہ سنہرا مستقبل چاہتے تھے۔
