کشمیر : کلگام میں انکاؤنٹر : ڈی ایس پی سمیت ایک فوجی جوان ۳؍ عسکریت پسند ہلاک 

,

   

سرینگر : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہوئے انکاؤنٹر میں ایک فوجی ڈپٹی سپرینڈنٹ آف پولیس ( ڈی ایس پی ) ایک فوجی جوان او رجیش محمد کے ۳؍ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کولگام کے تریگام میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی ۳۴؍ راشٹریہ رائفلس ،کشمیر پولیس اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقہ اتوار کے روز دوپہرکے وقت محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کردی ۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے فورسس پی فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اس فائرنگ کے دوران سی ایس پی امام ٹھاکر اور ایک فوجی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے امام ٹھاکر کو مردہ قرار دیدیا جبکہ دوسرا فوجی زیر علاج ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کو فرار ہونے سے روکنے کیلئے ایک زبردست جال بچھا یاگیا ہے ۔ او راحتیاطی طور پر کولگام میں موبائل انٹر نیٹ خدمات مسدود کردی گئی ہیں ۔