کشمیر کی خاموشی کو معمول سے تعبیر کرکے گمراہ کیا جا رہا ہے :محبوبہ

   

جموں: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ مرکزی حکومت کشمیر پر چھائی قبرستان کی خاموشی کو معمول کی بات سے تعبیر کرکے دنیا کو گمراہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست جماعتیں ہمارے آپسی بھائی چارے پر حملے کرنا چاہتی ہیں اور ہمیں آپس میں ہی لڑوانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر امن طریقے سے بھی احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے اور جب وہ (حکام) چاہتے ہیں مجھے نظر بند کر دیتے ہیں۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز مینڈھر کے دورے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔