کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو ‘یوم شہدا’کے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

   

سری نگر، 10 جولائی (یو این آئی) سرکاری تعطیل کے کیلنڈر سے خارج ہونے کے باوجود جموں و کشمیر کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے 13 جولائی کو ‘یوم شہدا’ طور پر منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سال 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے ، 13 جولائی کو سابقہ ریاست جموں و کشمیر میں ‘یوم شہدا’ کے طور پر منایا جاتا تھا اور جموں و کشمیر کے اعلیٰ سرکاری افسران بشمول اس وقت کے گورنر، 1931 میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں میں شامل ہوتے تھے ۔سال 2019 کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے حکومت کے سرکاری تعطیل کے کیلنڈر سے ‘یوم شہدا’ کو ہٹا دیا۔پی ڈی پی نے جمعرات کو متفقہ طور پر 13 جولائی کو سری نگر کے نقشبند صاحب میں مزار شہدا کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 1931 میں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔