نئی دہلی ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری جنہوں نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں اپنی پارٹی کے لیڈر یوسف تاریگمی سے ملاقات کے ساتھ کہا ہے کہ اس علاقہ کی حقیقی صورتحال مرکزی حکومت کے دعوؤں سے یکلخت متضاد و مختلف ہے ۔ یچوری نے تاریگمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جہاں وہ سخت ترین سیکوریٹی کے درمیان نطربند ہیں۔ یچوری نے نئی دہلی کو واپسی کے بعد اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’میں نے تاریگمی سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ، ان کی صحت اور صورتحال پر جو میں دیکھا ہوں، بہت جلد عدالت میں ایک حلفنامہ داخل کروں گا‘‘ ۔ یچوری نے کہا کہ ایرپورٹ سے تاریگمی کے گھر کو روانگی تک راستہ میں جو کچھ میں نے دیکھا ہے وہ ان باتوں سے یکسر متضاد دو مختلف ہے جو بی جے پی حکومت کہہ رہی ہے‘‘۔