کشمیر کی نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق لینا چاہئے :صدرجمہوریہ

,

   

سرینگر: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کشمیر کو ملک کے لئے امید کی ایک کرن قرار دیتے ہوئے یہاں کی نئی نسل کو اپنی عظیم وراثت سے سبق حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ثقافت و روحانیت پورے ملک پر اثرانداز ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں زمانہ قدیم سے ہی مختلف مذہبوں کے لوگ مل جل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں کی اس غیر معمولی مذہبی رواداری کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔موصوف صدر جمہوریہ نے یہ باتیں منگل کو یہاں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے اپنے خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کی نئی نسل کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ اپنی عظیم وراثت سے سیکھیں، انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیر ہمیشہ باقی ملک کے لئے امید کی ایک کرن رہا ہے اور کشمیر کی ثقافت و روحانیت پورے ملک پر اثرانداز ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہمیشہ سے مختلف مذہبوں کے لوگ مل جل کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس غیر معمولی مذہبی رواداری کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی اور تشدد معمول بن گیا۔جو کبھی کشمیریت کا حصہ نہیں رہا۔