کشمیر کی نئے ڈیزائن والی بیدبانی دنیا بھر میں مقبول

   

سرینگر: وادی کشمیر کی قدیم ترین اور شاندار دستکاریوں میں بید کی ٹہنیوں سے مختلف قسموں کی چیزیں بنانے کی دستکاری یعنی بید بانی جو مقامی طور پر ’کانہ کام ‘ کے نام سے بھی موسم ہے ، ایک اہم دستکاری ہے جو آج کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے دور میں نہ صرف زندہ و تابندہ ہے بلکہ دنیا بھر میں مشہور ومقبول بھی ہو رہی ہے ۔وسطی ضلع گاندربل کے پیر پورہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد ڈار نامی ایک دستکار کا کہنا ہے کہ یہ دستکاری روز گار کا ایک موثر ذریعہ ہے اور آج اس کی مانگ کافی اچھی ہے اور نئے ڈیزائن اور شکل و صورت سے یہ دستکاری دنیا بھر میں مشہور ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں گذشتہ 35 برسوں سے اس صنعت سے وابستہ ہوں اور آج اس کی مانگ بہت اچھی ہے۔ کم سے کم دس ہزار لوگ اس صنعت سے وابستہ ہیں اور اپنی روزی روٹی کما رہے ہیں نئے لوگوں کو بھی یہ ہنر سیکھنا چاہئے اور سیکھ بھی رہے ہیں۔