کشمیر کے اس پراشوب ماحول میں “دارالسلام ہیلتھ ہیلپ فاونڈیشن” کی خدمات قابل ستائش

,

   

Ferty9 Clinic

کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے “دارالسلام ہیلتھ ہیلپ فاونڈیشن” کشمیری بھائیوں کی مدد کےلیے پیش پیش نظر آ رہا ہے، یہ ادراہ مستحق افراد اور طلباء کی بھی امداد کر رہا ہے، اور پسماندہ علاقوں کی چھان بین کرکے انکو بھی اس ادارے کی طرف سے دل کھول کر امداد کی جارہی ہے۔

جہاں تک “دارالسلام ہیلتھ ہیلپ فاونڈیشن” کا تعلق ہے مہلک امراض میں مبتلا حضرات کی امداد کرنا اور غریب طلباء کی امداد کےلیے جانا جاتاہے۔ اور لڑکیوں اپنے گھر میں بیٹھ کر عزت کی روٹی کھانے کےلیے سلائی سینٹروں کا بھی قیام کرتاہے۔

اس ادارے کے ایک ذمہ دار امتیاز احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہلک اور لا علاج بیماریوں میں مبتلا مریضوں اورغریب طلبا کو حتیٰ الامکان مدد کرتے ہیں اور مالی پریشانیوں کا سامنا کرنے والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لئے ہم نے سلائی سینٹر قائم کئے ہیں تاکہ وہ تربیت حاصل کرکے خود کمائی کرکے اپنے افراد خانہ کی اچھی طرح دھیان رکھ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس ادارے کی بنیاد 2014 میں ڈالی تھی، ہمارے ادارے کے صدر یوسف گلہ صاحب ہیں اور قریب 80 افراد بغیر کسی اجرت کے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ ہم مستحقین کی مدد صحیح موقع پر ہی کرتے ہیں تاکہ انکو مزید مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے، ہم شروع میں صرف طلباء کےلیے تعلیم کا انتظام کرتے تھے مگر وقت کے ساتھ ہمارا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا۔

انہیں نے مستقبل کے بارے میں امید جتاتے ہوئے کہا کہ ہم طلباء کےلیے کمپیوٹر انسٹیوٹ بھی قائم کریں گے اور انہوں عوام الناس سے اپیل کی کہ اس ادارے کی مدد بھی کریں اور مدد حاصل بھی کریں۔