کشمیر کے تمام اسکولوں میں قومی ترانہ کا لزوم

   

سرینگر : کشمیر کے تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا۔ میڈیا کے مطابق کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی پروٹوکول کے مطابق قومی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔ محکمہ تعلیم کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔