کشمیر کے راجوری میں سیکورٹی فورسز کی کاسو مہم

   

جموں ۔ جموں وکشمیر میں ضلع راجوری کے تھنامندی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے گھیرابندی اورتلاشی مہم شروع کی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کی کھبلان گاؤں اور ضلع کے ملحقہ علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی وجہ سے تھنا منڈی سے راجوری کی طرف جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں شروع کی گئی تھی، جبکہ آج صبح سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ یہ مشترکہ آپریشن فوج، پولیس کے اسپیشل گروپس اور نیم فوجی دستے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرچ پارٹی نے بھی چند راؤنڈ فائرنگ کی اور آپریشن جاری ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 12 ستمبر کو راجوری ضلع کے تھنا منڈی علاقے میں انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔ اس سے قبل اگست کے مہینے میں تھنا منڈی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے الگ الگ مقابلوں میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔