حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر ( سیاست نیوز) بی جے پی ترجمان میناکشی لیکھی نے جموںو کشمیر میں تحدیدات کی مدافعت کی ہے اور کہا کہ وادی میں صورتحال معمول کے مطابق ہے ۔ انہوں نے مزْد کہا کہ کشمیر میں صورتحال معمول پر ہے اور کوئی کرفیو نہیں ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ چونکہ کچھ مفادات حاصلہ کی جانب سے جھوٹا پروپگنڈہ پھیلایا جاسکتا ہے اس لئے انٹرنیٹ پر تحدیدات ہیں۔ انہوں نے ریاست میں پانچ دہوں سے برسر اقتدار کچھ خاندانوں کے کرپشن کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام ان پر اتنے برہم ہیں کہ اگر تحدیدات کو برخواست کردیا جائے تو عوام ان کو ہلاک ہی کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں صورتحال کے تعلق سے جھوٹے پروپگنڈے کئے جا رہے ہیں جبکہ صورتحال نارمل ہے ۔