نئی دہلی : جموں و کشمیر کے سابق گورنر جگموہن ملہوترا کا آج مختصر علالت کے بعد یہاں دارالحکومت دہلی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ 94 برس کے تھے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں ٹویٹ کر کہاکہ جگموہن جی کی موت قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ وہ ایک ہنر مند ایڈمنسٹریٹراور ایک مشہور عالم تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کے لئے کام کیا۔ بطور وزیر ان کا دورانیہ اختراعی پالیسی سازی کے لئے جانا جائے گا ۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔جگموہن جموں و کشمیر میں 1984 سے 89 تک اور پھر جنوری سے مئی 1990 تک دو مرتبہ گورنر کے عہدے پر فائز رہے ۔وزیر اعظم نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ جگموہن جی کی موت قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ وہ ایک ہنر مند منتظم اور ایک مشہور عالم تھے ۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جموں وکشمیر کے سابق گورنر جگموہن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اچھا ایڈمنسٹریٹر بتایا ۔مسٹر نائیڈو نے منگل کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملک اور جموں و کشمیر کی تعمیر میں مسٹر جگموہن کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ملک نے ان کی موت سے ایک اچھا ایڈمنسٹریٹر کھو دیا ہے ۔