کشمیر کے مسئلہ پر ہند۔پاک خفیہ مذاکرات بیک چینل ڈپلومیسی

   

دبئی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان معاملات کا قریبی علم رکھنے والے دہلی کے ایک ذرائع نے اسے بتایا ہے کہ جنوری میں دوبئی میں دونوں ملکوں کی ایک خفیہ میٹنگ ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے اعلی انٹیلیجنس حکام شریک تھے۔رائٹر کے ذرائع نے یہ بات بتائی ہے۔جوہری طاقت رکھنے والے دنوں ملکوں کے درمیان سن 2019 سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔دونوںملکوں کی حکومتوں نے تاہم گذشتہ کئی ماہ کے دوران بیک چینل ڈپلومیسی کا آغاز کر دیا ہے اور تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان نے ایک ہندوستانی مسافر بردار طیارے کو اپنے یہاں ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی تھی جبکہ ہندوستان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو سری لنکا جانے کے لیے ہندوستان ی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔ اس کے علاوہ ایک پاکستانی نیزہ باز ٹیم نے گزشتہ ماہ ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔رائٹرزکے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی کے متعلق علم رکھنے والے دو ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون سے جنوری میں دبئی میں ہونے والی بات چیت میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ انالسس ونگ (را) اور پاکستان کے انٹر سروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کے اہلکارو ں نے حصہ لیا تھا۔