اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ حل کرنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرہ ہونا ضروری ہے ۔ مسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیرخطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نےکہا کہ کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ اگر دونوں فریق چاہیں گے تو ان کا دفتر اس معاملے میں ثالثی کرنے کو تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گٹریس کا بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل آیا ہے۔ جموں و کشمیر کو ملنے والے خصوصی درجے کو ختم کیے جانے کے ہندوستان کے فیصلے کو پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کی تیاری ہے ۔
مسٹر گٹریس نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری استعداد ذمہ داریوں سے معلق ہے اور ذمہ داری اسی وقت ادا کی جاسکتی ہے ، جب فریقین اسے قبول کریں ۔ دوسری جانب یہ حمایت سے تعلق رکھتا ہے ، حمایت دی جا چکی ہے اور اسے جاری رکھا جائے گا ۔
انہوں نے ایک پاکستانی صحافی کے جموں و کشمیر کی صورتحال اور کشمیر کے مسئلے کے حل کے بارے میں پوچھے جانے پر یہ ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس واضح رائے پر قائم رہوں گا کہ خطے میں انسانی حقوق کا مکمل احترام کیا جانا چاہئے اور واضح رائے کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔