نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) تنظیم جمعیتہ العلماء ہند نے مرکز کی جانب سے دفعہ 370 کو حذف کئے جانے کی مدافعت کی ہے اور کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور وادی کے عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ ہندوستان سے متحد رہیں۔ تنظیم کے سالانہ جنرل اجلاس میں اس تعلق سے قرار داد منظور کی گئی ۔ جمیعۃ نے کہا کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ کشمیر کے عوام کی بہتری ہندوستان سے جڑے رہنے میں ہی ہے ۔ پڑوسی ملک کی جانب سے کشمیر کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ کشمیر کے دبے کچلے لوگ دو طاقتوں کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔ پاکستان کا بالواسطہ حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے ۔