سرینگر: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور پاکستان کو اس کے متعلق بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ملک کی طرف توجہ دینی چاہئے۔مرکزی وزیر نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں جاری G-20اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ موجودہ طور پر پاکستان بحران سے دوچار ہے ،وہاں لوگوں کو روٹی نہیں ہے، روز گار نہیں ہے۔ پاکستان کو اپنے موجودہ حال پر دھیان دینا چاہئے ۔