سرینگر، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کی جانب سے 1931ء پر فائرنگ کی یاد میں منائی جانے والی سالانہ سرکاری تقاریب میں گورنر ستیہ پال ملک نے شرکت نہیں کی بلکہ اپنے قاصد کو روانہ کردیا۔ سابق گورنر این این ووہرا نے بھی گزشتہ سال تقریب میں شرکت سے اجتناب کیا لیکن 1931ء تا 2017ء شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ گورنر ملک نے البتہ جمعہ کو پیغام روانہ کیا کہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر سماجی کے تمام طبقات کی مشترکہ کاوشوں پر زور دیا تاکہ ریاست جلد سے جلد ترقی کرے۔ گورنر نے کہا کہ ریاست ہمیشہ سے ہی قومی یکجہتی اور کثرت الوجود کی بہترین مثال رہا ہے اور اس کی امن و خوشحالی کیلئے یہ نہایت اہم ہے۔ گورنر ملک کے مشیر خورشید احمد غنی نے گورنر کی جانب سے ان 22 شہداء کی قبور پر پھول چڑھائے جو مہاراجہ ہری سنگھ کی فوج کی فائرنگ میں مارے گئے تھے۔ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ، پی ڈی پی لیڈر اے آر ویری اور کانگریس لیڈر پیرزادہ سعید شامل ہیں۔