کشمیر یونیورسٹی کے باہر گرینیڈ حملہ ‘ دو زخمی

   

سرینگر 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سرینگر میں کشمیر یونیورسٹی گیٹ کے باہر ہوئے ایک گرینیڈ حملہ میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ حملہ حضرت بال علاقہ میں ہوا اور شبہ ہے کہ دہشت گردوں نے ایسا کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ لوگ سرسید گیٹ کے قریب کھڑے تھے کہ گرینیڈ حملہ ہوا ۔ اس کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔