ممبئی: ایشان کشن اور شریاس آئرکو سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج کرنا ایک فیصلہ تھا جو مکمل طور پر سلیکٹرزکے چیئرمین اجیت اگرکر نے لیا تھا، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے انکشاف کیا ہے ۔ کشن اور ائیرکو بی سی سی آئی نے ہدایت دی تھی جس کے باوجود وہ گھریلوکرکٹ میں شرکت کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔ جب کہ کشن پچھلے سال ونڈے ورلڈکپ کے اختتام کے بعد ایک طویل وقفے پر گئے تھے اور آئی پی ایل تک دستیاب نہیں رہے، آخرکارآئیر نے رانجی ٹرافی میں ممبئی کیلیے سیمی فائنل اور فائنل سمیت کچھ میچوں میں حصہ لیا۔