حیدرآباد : /2 فبروری (سیاست نیوز) کشن باغ چوراہے کے قریب عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ مقام پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو میں کرلیا ۔ عمارت میں موجود تمام افر اد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔ آگ لگنے سے دھواں اطراف کے مکانات تک پھیل گیا تھا ۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کشن باغ چوراہے پر واقع انڈیانا بیکری کے قریب عمارت میں آگ لگنے سے اطراف کے مقامات پر چند لمحوں کیلئے دہشت پھیل گئی تھی ۔ دھواں چاروں طرف پھیل گیا تھا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور محکمہ فائر بریگیڈ نے فوراً آگ پر قابو پالیا جس سے بھاری نقصان ہونے سے بچاجاسکا ۔ (ش)