حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی عنبر پیٹ میں اپنی جن آشیرواد یاترا کے دوران عنبر پیٹ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے کی حیثیت سے اپنی تین میعاد کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور روپڑے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ جب وہ عنبرپیٹ میں بستی کا دورہ کرتے ہر کوئی ان کا استقبال کرتا اور یہ ان کے لئے خوشی اور مسرت کے لمحات تھے۔ دہلی میں چیف منسٹر، وزراء اور عہدیداران سے ملاقات کرتے ہیں انہیں اس کی خوشی نہیں ہوتی۔ عنبرپیٹ کے عوام سے ملاقات ان کے لئے خوشی کا موقع ہوتی ہے۔ وہ بھلے ہی مرکز میں وزیر ہیں لیکن وہ عنبرپیٹ کے سپوت ہیں۔
