کشن ریڈی مرکز سے فنڈز حاصل کریں ‘ ای دیاکر راو

   

حیدرآباد/22 اگسٹ( سیاست نیوز ) وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ نے ملک میں کورونا اور اموات کیلئے مرکز کو ذمہ دار قرار دیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیاکر راؤ نے مرکزی وزیر کشن ریڈی پر سخت تنقید کی جنہوں نے یاترا کے ذریعہ ٹی آر ایس حکومت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشن ریڈی کو مرکز سے ریاست کیلئے زائد فنڈ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیئے۔