کشن ریڈی نے آئی سی ایس آئی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا

   

حیدرآباد، 20 اپریل (یو این آئی) کوئلہ اور کان کنی کے مرکزی وزیر اور تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جی کشن ریڈی نے آج خیرت آباد کے آنند نگر میں انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی) حیدرآباد چیپٹر کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔مسٹر ریڈی نے حیدرآباد چیپٹر کے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے کارپوریٹ گورننس نظام کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی سیکرٹریز ملک میں کارپوریٹ گورننس کی ریڑھ کی ہڈی بن چکے ہیں۔مسٹر ریڈی نے کہا، ‘‘اس ساکھ نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان کی طرف راغب کیا ہے ، جس سے ہمیں عالمی اقتصادی سپر پاور کے طور پر ابھرنے میں مدد ملی ہے ’’ ۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستان پہلے ہی دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور امید ہے کہ اگلے دو برسوں میں یہ پانچ ٹریلین ڈالر کا ہندسہ عبور کر لے گی۔