حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے ملکاجگری میں ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کے حملے میں زخمی ہوئے دو بی جے پی کارکنوں کے مکان پہونچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ کشن ریڈی نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ کشن ریڈی نے کہاکہ جمہوری انداز میں عوام کے مسائل پر سوال کرنے والوں پر حملے کوئی اچھی روایت نہیں ہے۔
