حیدرآباد۔مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ جی کشن ریڈی نے نیشنل سنٹر فار دیوانگ امپاورمنٹ کا سی آر پی ایف گروپ سنٹر میں افتتاح انجام دیا ۔ کشن ریڈی نے اس مرکز کے قیام میں سی آر پی ایف کے رول کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا اولین ادارہ ہوگا جس کے ذریعہ دیویانگ فوجیوں ‘ سی آر پی ایف عملہ وغیرہ کی باز آبادکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ویژن پر عمل آوری پر سی آر پی ایف کی ستائش کی ۔ اس کے ذریعہ مرکزی پولیس دستوں کی فلاح و بازآبادکاری ممکن ہوسکے گی ۔