کشن ریڈی کا شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار استقبال

   

حیدرآباد۔6۔جولائی ( یواین آئی ) تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدرمقررکئے جانے کے بعد دہلی سے حیدرآباد آمد پر جی کشن ریڈی کا شمس آباد ایرپورٹ پر شاندار استقبال کیاگیا۔ بی جے پی کارکنوں اور مداحوں کی کثیرتعداد نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا اور ان کو گلدستے بھی پیش کئے ۔ بی جے پی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ای راجندر بھی ایئرپورٹ پہنچے ۔کشن ریڈی کے مداحوں نے نعرے لگائے ۔