کشن ریڈی کی آسٹریلیا کانفرنس میں شرکت

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ہندوستان کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے آئندہ ہفتہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دہشت گردی کو کوئی رقم نہیں دی جائے عنوان سے منعقد ہورہی کانفرنس میں وہ حصہ لے رہے ہیں ۔ یہ کانفرنس 6 ، 7 اور 8 نومبر کو منعقد ہوگی ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دہشت گردوں کو حاصل ہونے والی رقومات کو روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں ۔ اس کانفرنس میں اس بات پر توجہ دی جائے گی کہ آخر دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ان تک پہونچنے والی رقم کو کس طرح روکا جائے ۔ دہشت گردی کے خلاف سرگرم ممالک کے ساتھ کس نوعیت کا تعاون ہونا چاہئے اس پر بھی غور و خوص کیا جائے گا ۔۔