کشن ریڈی کی بھوک ہڑتال ختم

   

حیدرآباد۔ 14ستمبر ( یواین آئی ) مرکزی وزیر سیاحت و تلنگانہ بی جے پی صدر کشن ریڈی نے بھوک ہڑتال ختم کردی۔ سابق مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکرنے جوس پلاکر ان کی بھوک ہڑتال ختم کروائی۔ کشن ریڈی نے بیروزگاروں کے مسائل پر اندرا پارک میں 24 گھنٹے کی بھوک ہڑتال کی تھی۔ شام 6 بجے کے قریب پولیس نے بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ان کو زبردستی بی جے پی دفترمنتقل کردیاتھا۔