کشن ریڈی کی تقریب میں بنڈی سنجے کی تعریفراج گوپال ریڈی جذبات سے مغلوب

   

حیدرآباد ۔21۔ جولائی (سیاست نیوز) کانگریس سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے بنڈی سنجے کی تبدیلی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے کو دیکھتے ہی ان کی آنکھ میں آنسو آجاتے ہیں۔ کشن ریڈی کی جائزہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج گوپال ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے استحکام میں بنڈی سنجے کا اہم رول ہے ۔ انہوں نے کشن ریڈی کی موجودگی میں بنڈی سنجے کی بھرپور ستائش کی اور انہیں پارٹی میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بنڈی سنجے کی محنت کے نتیجہ میں تلنگانہ میں بی جے پی مستحکم ہوئی ہے۔ بنڈی سنجے کی قیادت میں جی ایچ ایم سی ، دوباک اور حضور آباد میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ۔ راج گوپال ریڈی نے واضح کیا کہ بی جے پی میں وہ برقرار رہیں گے اور پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ر