کشن ریڈی ہٹاؤ سکندرآباد کو بچاؤ : کے ٹی آر

   

10 تا 12 لوک سبھا حلقوں پر کامیابی سے تلنگانہ کی سیاست پر کے سی آر راج کرینگے
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے جی کشن ریڈی کو ہٹاؤ سکندرآباد کو بچاو کا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال تک مرکزی وزیر رہنے کے باوجود سکندرآباد کی ترقی کے لیے 5 روپئے کا بھی کام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اسمبلی حلقہ عنبر پیٹ کے تلک نگر میں روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر حلقہ سکندرآباد بی آر ایس کے امیدوار پدما راؤ گوڑ کے علاوہ بی آر ایس کے مقامی رکن اسمبلی کالیرو وینکٹیش کے علاوہ دوسرے قائدین موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بی جے پی حیدرآباد کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ بناتے ہوئے شہر کو لوٹنے کی سازش کررہی ہے ۔ سکندرآباد میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو شکست دیتے ہوئے بی جے پی اور وزیراعظم نریندر مودی کو سبق سکھانے کی عوام سے اپیل کی ۔ شہر میں میٹرو ریل کی توسیع کے لیے وزیراعظم نے کوئی تعاون نہیں کیا ۔ اس لیے کشن ریڈی ہٹاؤ سکندرآباد بچاؤ کا نعرہ دیا جارہا ہے ۔ پدما راؤ گوڑ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی مفاد پرستی کے لیے چیف منسٹر گالی گلوج کررہے ہیں ۔ فیملی کے تمام ارکان خاندان گھر میں ایک ساتھ بیٹھ کر ٹی وی پر ریونت ریڈی کی تقریر نہیں سن سکتے ۔ کانگریس کی کامیابی کے لیے چیف منسٹر عوام سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں ۔ اسمبلی انتخابات میں دھوکہ کھانے والے عوام لوک سبھا انتخابات میں کانگریس سے حساب چکتا کریں ۔۔ 2