حیدرآباد : ایشان کشن نے اپنا پہلا میچ سن رائزرس حیدرآباد کی جرسی میں کھیلا۔ یہ ایک پریکٹس میچ تھا، جو انٹرا سکواڈ کھیلا گیا۔ ایس آر ایچ کی ٹیم نے یہ میچ دو حصوں میں تقسیم کر کے کھیلا۔ ایشان کشن نے اس میچ میں 58 گیندوں میں مجموعی طور پر137 رنز بنائے۔ اپنی دھماکہ خیز بیٹنگسے انہوں نے حیدرآباد انتظامیہ اورکاویا مارن کو بڑا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ اب اگر وہ پیغام تیرکی طرح نشانے پر لگا تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ حیدرآبادی ٹیم ایشان کشن کو ٹیم انڈیا میں واپس لاسکتی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے انٹرا اسکواڈ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ ایشان کشن کو ٹیم اے اور ٹیم بی دونوں کے لیے بیٹنگ کا موقع ملا۔ ایشان کشن نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور میچ میں مجموعی طور پر137 رنز بنائے۔انہوں نے پہلے ٹیم اے کے لیے بیٹنگ کی اور 28 گیندوں میں 64 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد جب وہ ٹیم بی کے خلاف کھیلنے آئے تو 30 گیندوں میں 73 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ ایشان کشن نے یہ دونوں اننگز بطور اوپنر کھیلیں۔ دونوں اننگز میں 58 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔