کشن کی یادگار بیٹنگ ، ہندوستان نے ونڈے سیریز جیت لی

   

تروبا۔ اوپنر ایشان کشن صرف چھ کھلاڑیوں کے ایلیٹ گروپ میں شامل ہوئے جب ہندوستان نے یہاں تیسرے ونڈے میں کیریبین ٹیم کو200 رنز سے شکست دے کر ویسٹ انڈیزکے خلاف ونڈے سیریز اپنے انداز میں جیت لی۔کشن نے اپنی مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کی جب ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 64 گیندوں پر تیز رفتار77 رنز بنائے اور اس اننگزکے ساتھ وہ ان دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل ہوگئے جو دو طرفہ تین مقابلوںکی ونڈے سیریزکے تمام میچوں میں 50 سے زیادہ رنز اسکور کئے ہوں۔ اس گروپ میں ہندوستان کے کچھ عظیم کھلاڑی ہیں جن میں کشن نے کرشنما سری کانت (1982)، دلیپ وینگسرکر (1985)، محمد اظہر الدین (1993)، ایم ایس دھونی (2019) اور شریاس ایر (2020) کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دیا ۔25 سالہ نوجوان اوپنر نے پچھلے دو سال میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا ایک شاندار آغازکیا ہے اور وہ اس سال ہندوستان کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جولائی2021 میں سری لنکا کے خلاف اپنا بین الاقوامی50 اوور مقابلہ کھیلنیے کے بعد سے کشن نے17 ونڈے میچوں میں617 رنز بنائے ہیں اورگزشتہ سال کے آخر میں بنگلہ دیش کے خلاف ان کا 210 کا ریکارڈ توڑنا ان کے اب تک کے نئے کیریئر کی شاندار کارکردگی ہے لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی کوششوں نے ظاہرکیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی اب اپنے کھیل میں زیادہ مستقل مزاجی رکھتے ہیں اور 107.43 کا زبردست کیریئر اسٹرائیک ریٹ ہندوستان کے ٹاپ آرڈر کو ایک اور اچھا حملہ آور متبادل فراہم کرتا ہے۔ سیریز کے تیسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولرکائل میئرز نے ابتدائی طور پر پریشان کیا، وہ جلد ہی ساتھی اوپنر شبمن گل کے ساتھ آسانی کے ساتھ باؤنڈری تلاش کرنے کے لیے اپنی تال تلاش کرگئے۔کشن 20 ویں اوور میں اس وقت آوٹ ہوئے جب ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے، لیکن اس سے پہلے انہوں نے گل کے ساتھ ابتدائی وکٹ کے لیے 143 رنز بنائے اور ہندوستان کو سیریز جیتنے کے لیے مستحکم موقف عطا کیا۔گِل (85)، سنجو سیمسن (51) اور کارگزارکپتان ہاردک پانڈیا (70*) نے بھی روہت شرما اور ویرات کوہلی کی غیر موجودگی میں نصف سنچریاں بنائیں اور ہندوستان نے اپنے 50 اوورز میں 351/5 کا بڑا اسکور بنایا۔ جوابی اننگز میں میزبان ٹیم 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کشن کو ان کی شاندار بیٹنگ کے لیے پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیاجیسا کہ انھوں نے تین میچوں میں 61.33 کی اوسط سے 184 رنز بنائے۔