کشور کمار : کبھی الوداع نہ کہنا…

   

ممبئی: زندگی کے انجانے سفر سے بے حد محبت کرنے والے ہندی سنیما کے عظیم گلوکار کشور کمار کی پیدائش مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں 4 اگست 1929 کو متوسط بنگالی خاندان میں ایڈوکیٹ کنجی لال گانگولی کے گھر میں ہوئی۔ بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے شرارتی کشور کمار گانگولی عرف کشور کمار کا رجحان بچپن سے ہی باپ کے پیشے وکالت کی طرف نہ ہوکر موسیقی کی جانب تھا۔ سہگل سے ملنے کی خواہش لے کر کشور کمار 18 سال کی عمر میں ممبئی پہنچے ۔خود کشور کمار اداکاری کے بجائے گلوکار بننا چاہتے تھے حالانکہ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم کبھی کسی سے حاصل نہیں کی تھی۔کشور کمار نے ہندی کے ساتھ ساتھ تامل، مراٹھی، آسامی، گجراتی، کنڑ، بھوجپوری، ملیالم اور اڑیہ فلموں کیلئے بھی گایا۔ کشور کمار کو آٹھ فلم فیئر ایوارڈ ملے ، ان کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ 1969 میں فلم آرادھنا کے گانے روپ تیرا مستانہ پیار میرا دیوانہ کے لیے دیا گیا۔ کشور کمار کی خاصیت یہ تھی کہ انہوں نے دیو آنند کیلئے اپنی آواز راجیش کھنہ ، امیتابھ بچن کو دی اور ان تمام اداکاروں پر ان کی آواز خوب جچی۔ کشور کمار نے 81 فلموں میں کام کیا اور 18 فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔ انہوں نے فلم ‘پڑوسن’ میں جو مزے دار آدمی کا کردار نبھایا، وہی کردار وہ اپنی حقیقی زندگی میں زندگی بھر ادا کرتے رہے ۔