جموں ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے کشٹوار ڈسٹرکٹ میں پولیس نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے لباس نہ زیب تن کریں جو فوجی جوانوں کے ڈریس نے مشابہ ہوں، اور دکانداروں کو بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اس طرح کے لباس کو فروخت کرنے سے احتناب کریں کیونکہ کوئی بھی دہشت گرد اس لباس میں ملبوس ہوکر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں کے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ سے عوام میں شعور بیدار کریں اور اپیل کی کہ وہ فوجی لباس پہن کر اس کا بیجا استعمال نہ کریں، البتہ جو دکاندار اس طرح کے لباس فروخت کرنے کے خواہش مند ہوں، وہ پولیس سے رجوع ہوسکتے ہیں تاکہ مخصوص نشاندہی کئے مقامات پر وہ اپنی دکانات کھول سکتے ہیں۔
