کشیدگی میں اضافہ والی کارروائی نہ کرے : سعودی اتحاد

   

ریاض 27، اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑ رہی سعودی عرب کی قیادت والی بین الاقوامی فورسز نے پیر کو کہا کہ کہ یمن ایسی کوئی بھی کارروائی نہ کرے ، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو ۔ اتحاد ی فورس نے حوثی باغیوں سے 2019 میں ہوئے ریاض امن معاہدے کے التزامات پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔ سعودی نیو ز ایجنسی کے مطابق اتحادی فورس نے کہا‘‘ اتحاد نے ریاض معاہدے کے برعکس کسی بھی کاروائی کو فوری طور ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اتحاد بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ کے ذریعے معاہدے کیلئے بڑے پیمانے پر حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے تیزی سے اس کے نفاذ کی سمت میں کام کر رہا ہے۔ اتحاد نے اداروں کو بحال کرنے اور دہشت گردی کے بحران سے نمٹنے کیلئے تمام فریقوں کے درمیان ہوئے ریاض معاہدے کو نافذ کرنے کیلئے عملی اور منظم قدم اٹھانا جاری رکھے ہیں۔