کشیدگی میں اضافہ پر ساری دنیا متفکر : ہندوستان

   

نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی جانب سے ایک ٹاپ ایرانی کمانڈر کو ہلاک کئے جانے پر ہندوستان نے آج کہا کہ کشیدگی میں اضافہ نے ساری دنیا کو متفکر کردیا ہے ۔ ہندوستان نے کہا کہ علاقہ میں امن ‘ استحکام اور سکیوریٹی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ ہی صبر و تحمل کی بات کرتا ہے اور وہ اب بھی ایسا ہی مطالبہ کرتا ہے اور اس کے خیال میں صورتحال کو مزید بگڑنا نہیں چاہئے ۔ اپنے بیان میں وزارت نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ سے ساری دنیا متفکر ہوگئی ہے ۔ علاقہ میں امن ‘ استحکام اور سکیوریٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔