کشیدگی کے باجود امریکہ ۔ایران میں قیدیوں کا تبادلہ

   

تہران ۔ 2جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ رات امریکی جیل سے ایرانی ماہر تعلیم کی رہائی کے باجود ابھی بھی امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے کے متعدد شہریوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا ہوا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے منگل کے روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایرانی پروفیسر سیروس عسگری کا جہاز امریکہ سے روانہ ہو چکا ہے۔ بڑھتی ہوئی دوطرفہ کشیدگی کے باوجود تہران اور واشنگٹن حالیہ برسوں کے دوران کم از کم دو مرتبہ قیدیوں کا تبادلہ کر چکے ہیں۔2016ء میں امریکہ نے واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جیسن رضائیان کی رہائی کے بدلے ایسے سات ایرانی شہریوں کو رہا کیا تھا، جو امریکہ میں قید تھے۔ اسی طرح گزشتہ برس دسمبر میں ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کے بدلے ایران نے چینی نژاد امریکی ماہر تعلیم ڑیو وانگ کو رہا کیا تھا۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سیروس عسگری کے بدلے کس امریکی شہری کو رہا کیا گیا ہے؟ ۔