بیجنگ : ہندوستان اور چین کے مابین باہمی تجارت 2021 ء میں 125 بلین امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ۔ حالانکہ مشرقی لداخ میں دونوں ملٹریز کے درمیان طویل تعطل دیکھنے میں آیا اور ایسا لگا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بھی خراب ہوجائیں گے۔تاہم ہند ۔ چین باہمی تجارت نے 100 بلین ڈالر کے نشانہ کو پیچھے چھوڑدیا ۔ 2021 ء کا تجارتی حجم 2020 ء کے مقابل 43.3 فیصد اضافی ریکارڈ ہوا ۔