مودی حکومت نے بودھ سیاحوں کیلئے سہولت فراہم کی، سری لنکا سے پہلی پرواز کی آمد
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں نئے تعمیر شدہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا جس سے نہ صرف بین الاقوامی بودھ سیاحوں کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی بلکہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔شہری ہوا بازی کی وزارت کے مطابق وزیر اعظم اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کی موجودگی میں اس کا افتتاح کیا۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ رواں ہفتے آپریشنل ہو جائے گا تاکہ ماضی کی پیچیدہ سفری ضروریات کو کم کیا جا سکے اور ہندوستان میں بین الاقوامی بودھ یاتریوں کی ہوائی سفر کی ضروریات کو کم کیا جاسکے ۔ دریں اثناء125معززین اور بدھ راہبوں کے ساتھ پہلی پرواز کولمبو ، سری لنکا سے اس ہوائی اڈے پر اتری۔ یہ ہوائی اڈہ سے دنیا بھر سے بودھ مت کے پیروکاروں کو بھگوان بودھ کے مہاپرینروان مقام پر جانے کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے حکومت اتر پردیش کے ساتھ مل کر کشی نگر ایئر پورٹ تیار کیا ہے جس کی ایک نئی ٹرمنل عمارت ہے جس کی تخمینی لاگت 2600 کروڑ روپے ہے اور اسے 3600 اسکوائر میٹر میں تیار کیا گیا ہے ۔ نئے ٹرمنل میں بھیڑ بھاڑ والے اوقات میں300 مسافروں کی آمد رفت کی سفر ی سہولت فراہم ہوگی۔