کشی نگر، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں کشی نگر کے نیبوا نورنگیا علاقے میں کدونا میں واقع دیوی مندر کی پجارن کی نعش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ پراچین یوی مندر کے پجاری پرما داس کے انتقال کے بعد ان کی بیوی رام پتی دیوی سادھوی کے طور پر پوجا پاٹھ کرتی تھی۔ اکبر پور گاؤں کے سریہہ میں ایک مقام پر کافی تعداد میں کوا منڈلاتا دیکھ کرہفتے کی شام کھیتوں میں کام کرنے والے لوگ موقع پر پہنچے ، وہاں بزرگ پجارن کی نعش پڑی ملی۔
