کلائمٹ ایمرجنسی، ای یو کا اعلان

   

استراس برگ ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی پارلیمان (ای یو) نے جمعرات کو رائے دہی کے ذریعہ کلائمٹ اینڈ انوائرنمنٹ ایمرجنسی کا اعلان کیا جو اقوام متحدہ کے عالمی بحران سے متعلق تازہ ترین چھوٹے اجلاس سے قبل علامتی اقدام ہے۔ پارلیمنٹ کی نشست استراس برگ میں مقننہ نے اس تحریک کی 225 کے مقابل 429 کی اطمینان بخش اکثریت کے ساتھ تائید کی۔ اس سے ای یو کے دارالحکومت شہروں اور یوروپین کمیشن پر دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آب و ہوا اور ماحولیات کے معاملہ میں مزید سخت اقدامات کریں۔