کلاسیکی گلوکار استاد راشد خان کا انتقال

   

کولکاتا: ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے مقبول ترین فنکاروں میں سے ایک استاد راشد خان کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 56 سال تھی۔ وہ 22 نومبر سے اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ کچھ عرصے سے پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا تھے ۔ نومبر میں انہیں برین ہیمبرج ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی منگل کی دوپہر اسپتال پہنچیںاور موسیقار کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم، کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گوئل، ریاستی وزیر اروپ بسواس، وزیر اور موسیقار اندرنیل سین بھی ان کے ساتھ تھے ۔صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے اور پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی استاد راشد خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ فلم ’جب وی میٹ‘ کا مقبول گانا ’’آؤگے جب تم سجنا‘‘ کافی مشہور ہوا۔ استاد راشد خان کو 2006ء میں پدم شری اور 2022ء میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔