ممبئی ، 22 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹرا کے امبرناتھ میں واقع آئیڈیل کالج میں نماز کی ادائیگی پر ہنگامہ اس وقت کھڑا ہو گیا جب چند مسلم طلباء کا کلاس روم میں نماز پڑھنے کا ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکن کالج پہنچ گئے اور انتظامیہ سے سخت احتجاج کیا۔ معاملہ بڑھنے پر کالج انتظامیہ نے کہا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق مسلم طلباء جمعہ کی نماز پڑھنے کالج کے باہر جا رہے تھے لیکن کالج انتظامیہ نے انہیں یہیں نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں جب ویڈیو سامنے آیا اور ہندو تنظیموں نے اعتراض اٹھایا تو تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔
