کلاس روم میں کلکٹر ، تعلیمی صورتحال کا جائزہ

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ ۔11 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملوگو منڈل کے کشیر ساگر گاؤں میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول کا ضلع کلکٹر کے ہیماوتی نے اچانک دورہ کیا۔ کلکٹر نے کچن میں جا کر دوپہر کے کھانے کے عمل کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ روزانہ کے مینو کے مطابق لذیذ کھانا تیار کیا جائے اور کچن کے اطراف صفائی برقرار رکھی جائے۔ کلکٹر نے جماعت میں جا کر طلبہ سے گفتگو کی اور کہا کہ تمام مضامین پر عبور حاصل کرنے کی کوشش کریں، وقت ضائع نہ کریں اور ایک ہدف مقرر کر کے پڑھائی کریں۔ اس کے بعد انہوں نے منڈل کے ونتی مامڑی گاؤں میں واقع منڈل پریشد پرائمری اسکول کا بھی معائنہ کیا۔ وہاں دوپہر کے کھانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے، کلکٹر نے اس بات پر برہمی ظاہر کی کہ مینو کے مطابق کھانا نہیں پکایا گیا اور صرف چاول اور ایک سالن تیار کیا گیا۔ کلکٹر نے ہدایت دی کہ مینو پر لازمی عمل کیا جائے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔