امراوتی 28 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) اے پی کے اننت پور ضلع میں دو طلبا کو ایک میونسپل اسکول میں شرارت کرنے پر بنچ سے باندھ دیا گیا جس پر اے پی ریاستی کمیشن برائے حقوق اطفال کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ کدری ٹاون کے میونسپل اپر پرائمری اسکول میں پیش آیا ۔ ہیڈ مسٹریس سری دیوی نے دو طلبا کو یہ سزا دی تھی جنہوں نے کلاس میں شرارت کی تھی ۔ کمیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی کمیشن کی صدر نشین جی ہیماوتی نے بتایا کہ انہوں نے ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر سے بات کی ہے اور ان سے کہا کہ وہ اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے انہیں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو کسی طرح کی جسمانی سزا دینا جرم کے مترادف ہے ۔