کلاڈیا گولڈن کومعاشیات کا نوبل انعام

   

اسٹاکہوم: امریکی معاشی تاریخ دان کلاڈیا گولڈن کو خواتین کی ملازمت اور اجرت کے شعبے میں ان کی خصوصی خدمات کیلئے اس سال کا معاشیات کا نوبل انعام دیا گیا ہے ۔ کلاڈیا(77) یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی تیسری خاتون ہیں اور مرد ساتھیوں کے ساتھ ایوارڈ کا اشتراک نہ کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔ وہ فی الحال امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ’لیبر مارکیٹ‘کی تاریخ پڑھاتی ہیں۔رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے کہا کہ پروفیسر گولڈن نے اپنی تحقیق کے ذریعے صنفی بنیاد پر تنخواہوں میں فرق کے پیچھے اہم عوامل کا انکشاف کیا ہے ۔