کلاک ٹاور کے پس منظر میںچودھویں کے چاند کی تصویر وائرل

   

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور کے پس منظر میں چودھویں کے چاند کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی فوگرافر یوسف بجاش نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا ہے۔فوٹو گرافر یہ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔تصویریں دیکھ کر دنیا کے مقدس ترین مقام کی روحانیت اور خوبصورتی بڑھ جاتی ہے۔